اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اورنج ٹرین میں بے ضابطگیوں پر نیب نے ایل ڈی اے سے تفصیلات مانگ لیں

16 May 2024
16 May 2024

(لاہور نیوز) اورنج ٹرین میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر نیب نے تفصیلات مانگ لیں، نیب نے ریکارڈ کی فراہمی کے لئے ایل ڈی اے کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔

 اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران خلاف ضابطہ ہونے والے کاموں پر نیب نے ریکارڈ طلب کیا ہے، منصوبے کی فزیکل پراگریس اور فنانشل پوزیشن سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب کی جانب سے اورنج ٹرین پراجیکٹ میں ٹھیکیداروں کو ہونے والی ادائیگیوں سے متعلق استفسار  کیا گیا ہے جبکہ  مرکزی ٹھیکیداروں کو رقوم کے اجراء کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے ڈیفیکٹ لائبیلٹی پیریڈ کے تحت تخمینہ لاگت میں اضافے کے حوالے سے تفصیلات طلب  کی ہیں  جبکہ منصوبے کے پی سی ون ریٹ، وزیراعلیٰ  کو ارسال سمری اور فائنل اپروول میں آنے والے فرق سے متعلق بھی استفسار کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد منصوبے سے ہٹائی جانے والی مشینری کی 'جی پی ایس' تصاویر مانگی گئی ہیں جبکہ کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر بھی ایل ڈی اے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے