اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہم نے ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا: مریم اورنگزیب

17 May 2024
17 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ججز کی تعینات کے لئے کمیٹی بنائی تھی جس میں صوبائی وزیر قانون بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز صاحبان نے بلایا تھا کہ اوپن کورٹ میں بات کریں، درخواست کی تھی کہ چیمبر میں بات کر لیتے ہیں لیکن اب سماعت ہو گئی ہے، پیر کا وقت دیا ہے امید ہے منافع بخش سماعت ہو گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، ہم نے کبھی عدالتوں پر دھاوے نہیں بولے یا اوئے کہہ کر نہیں پکارا، ہم نے احترام کے ساتھ گھنٹوں کھڑے ہوکر ناحق سزائیں بھی کاٹی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اس وجہ سے آج سرخرو ہوئے ہیں، ہمارے پاس منگل کو یہ کیس آیا ہم نے کام شروع کیا اور آج دیکھیں ہم جج صاحب کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے