16 May 2024
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ دوہری شہریت پرموجود قوانین پرعملدرآمد ہونا چاہئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے وکلاء اور کورٹ کیلئے لڑائی کی لیکن فائدہ کیا ہوا؟ پاکستان میں شراب کی بوتل پکڑنے پر بھی سوموٹو ہوا۔
بیرسٹر دانیال چودھری نے مزید کہا کہ قانون ہم سب کیلئے ہے، تمام اداروں کو سفارش کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق چلیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا، بنگلادیش میں ججز کی سکروٹنی پارلیمنٹ کرتی ہے، رکن قومی اسمبلی کو دوہری شہریت پر ہٹا دیا جاتا ہے تو یہ قانون سب پر لاگو ہونا چاہئے، ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہے۔