اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی ایم ایف کے غلاموں سے کسانوں کی ایک ایک پائی وصول کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

16 May 2024
16 May 2024

(لاہور نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جماعت اسلامی کے دفاتر میں کسان اپنے نقصانات بارے رپورٹ جمع کرائیں، ہم ان سے ایک ایک پائی وصول کریں گے، آئی ایم ایف کے غلاموں سے حق لیں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کسان مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایک بڑی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے، یہ حکومت پی ڈی ایم ٹو ہے، گندم امپورٹ کرنے کے لئے ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا، گندم امپورٹ کرنے والوں سے حساب لیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب ان کو سر چھپانے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی، حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریدنے کا اعلان کیا تھا، سارے مافیا حکومتوں میں شامل ہو کر غریبوں کے خون پسینے کی کمائی کو کھاتے ہیں، مسلم لیگ (ن) والو سن لو تم سے پورا حساب لیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تم کسان کو برباد کرکے کبھی خوشحال نہیں ہو سکتے، شہباز شریف کی بھتیجی نے فرمایا 400 ارب کسانوں کو دیں گے، اگر 400 ارب سے گندم خرید لیتے تو مسئلہ حل ہو جاتا، پہلے کہتے تھے خزانے میں پیسے نہیں اب ان کے پاس 400 ارب کہاں سے آ گئے؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ روز حکومت نے مختلف اضلاع سے کسان، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو گرفتار کیا، گرفتار لوگوں کو فوری رہا کرو ایسا نہ ہو تحریک پورے پنجاب میں پھیل جائے، مسلم لیگ، پیپلزپارٹی نے زبردستی رجیم چینج کی۔

انہوں نے کسانوں سے کہا کہ اس مافیا کے خلاف بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، اگر ہم اس دھرنے کو طویل کر دیں تو کیا آپ بیٹھے رہیں گے؟ کسان مارچ کے شرکا نے دھرنا دینے کے لئے ہاں میں جواب دیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دبئی میں سرمایہ کاری کی، تم ہمارے خون پسینے کی کمائی کو باہر لیجاؤ اب ایسا نہیں چلے گا، زرداری اور شریف خاندان کے پورے ٹبر کو حساب دینا پڑے گا، اب تم مزید اپنا قبضہ اس ملک پر قائم نہیں رکھ سکو گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اگر آپ لوگ اسلام آباد کے لئے تیار ہو تو یہ مافیا راستہ نہیں روک سکے گا، ایک بڑی جدوجہد کے لئے تیار ہو جائیں، گرمی، سردی اور برسات اور جیل بھی ہو گی تیار ہو؟ وڈیروں، جاگیرداروں، خون چوسنے والوں سے ملک کو آزادی دلوائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ ملک کسی جرنیل یا چیف جسٹس نے آزاد نہیں کرایا تھا، پاکستان بڑے جاگیرداروں کے لئے نہیں بنایا گیا تھا، آئی ایم ایف کے غلام پاکستان کو کبھی آزاد نہیں ہونے دیں گے، عوام، مزدور، کسان، طلبا، ماؤں، بہنوں کا ہر مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے، ہم نوجوانوں کا ہاتھ تھام رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 مئی کو جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، اگر کروڑوں لوگ باہر نکل گئے تو چچا، بھتیجی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے، سندھ کے لوگ وڈیرہ شاہی، جاگیرداروں کے خلاف بھی ڈٹ کر کھڑے ہو جاؤ، یہ لوگ عوام کی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے اداروں، فوج کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، آزاد کشمیر سے سبق حاصل کرو، سب اپنی آئینی حدود میں چلے جاؤ ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی، چیف جسٹس آف پاکستان انصاف دو ورنہ کرسیاں چھوڑ دو، چیف جسٹس فیصلہ کریں جس کے پاس فارم 45 ہو اسے کامیاب قرار دیا جائے۔

کسان بورڈ کے رہنماؤں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو پنجاب کی پگ بھی پہنائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے