16 May 2024
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا، عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے لگا، اوگرا کے طے شدہ فارمولے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کر دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں پر عملدرآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔
شہریوں نے پٹرول کے نرخوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کا بھی مطالبہ کیا۔
پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں پٹرولیم لیوی بدستور 60 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں نرخ کم ہونے کا ریلیف عوام تک پہنچایا گیا ہے۔