16 May 2024
(لاہور نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن سے لیڈز پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کل ایک روز آرام کے بعد جمعہ سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔