15 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز بھی گرمی کا زور برقرار رہے گا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں کل کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ملتان میں کل کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،فیصل آباد میں کل کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔