اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہری سے رشوت لینے پر 4 ڈولفن اہلکار معطل

15 May 2024
15 May 2024

(ویب ڈیسک)عوام کے جان و مال کے محافظ بھی لوٹ مار میں مصروف، ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کی رشوت لینے کی موبائل ویڈیو سامنے آ گئی ۔

ڈولفن اہلکاروں نے شہزاد نامی شخص سے کھانا کھانے کی مد میں 5 ہزار روپے وصول کئے ۔ موبائل ویڈیو میں گھر میں بیٹھے اہلکاروں کو شہری سے پیسے لیتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈولفن اہلکاروں نے شہری شہزاد کی گاڑی کو روکا،گن مین سے اسلحہ کا لائسنس طلب کیا، شہری لائسنس چیک کروانے کیلئے اہلکاروں کو رشتہ داروں کے گھر لے گیا، رشتہ داروں کی مدد سے موبائل ویڈیو بنوائی ۔

 ایس پی ڈولفن سکواڈ زوہیب نصراللہ رانجھا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈولفن ٹیم کے چاروں جوانوں کو معطل کر دیا ۔  ڈی ایس پی ڈولفن اقبال ٹاؤن انکوائری رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کریں گے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے