اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کشمیر کے معاملے پر تحریک انتشار اور ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا ایک تھا:عطا تارڑ

14 May 2024
14 May 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے معاملے پر تحریک انتشار اور ملک دشمن عناصر ایک ہی ایجنڈے پر گامزن تھے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار بھی کشمیر کے معاملے پر انتشار پھیلانے کا سوچ رہی تھی، وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ایک سانحے سے بچالیا، وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو سنا ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو 23 ارب روپے کی رقم دی جائے گی، یہ ہی فیصلہ سازی ہوتی ہے جو بروقت فیصلے لیے جاتے ہیں، وزیراعظم کے اقدامات سے دشمن کو ذلت ہوئی ہے، سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، آزاد  کشمیر کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، ہر وقت اور ہر فورم پر کشمیر کی بات ہے،کشمیر میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی ہے۔

عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے خط اور قول و فعل کی کوئی وقعت نہیں ہے، آپ ایک قیدی ہیں کوئی عہدیدار نہیں، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں پر ایف آئی آر کیوں درج نہیں ہوئی، 9مئی والے دن تینوں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے