اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہائر سیکنڈری پارٹ ون کا امتحان جاری

13 May 2024
13 May 2024

(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہائر سیکنڈری پارٹ ون کا امتحان جاری ہے۔

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن منیب الرحمان کی سربراہی میں ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک نعمان جمیل اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں  نے امتحانی سینٹرز کے سرپرائز وزٹ کئے، لاہور کالج یونیورسٹی ، کنیئرڈ کالج ، اپوا کالج اور گورنمنٹ گلبرگ ہائی سکول فار بوائز لاہور کینٹ کو چیک کیا گیا اور تمام امتحانی سینٹرز میں قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد اور طالب علموں کو دی جانے والی  سہولیات کا بغور جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا تھا حکومتِ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں بوٹی مافیا کو کوئی معافی نہیں، پالیسی پر عمل کرانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں، امتحانات کو شفاف بنانا اولین ترجیح ہے، تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے