13 May 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک کے باہر کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزارکی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت عالیہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت جیل میں سزا یافتہ قیدی ہیں، جیل میں سزا یافتہ قیدی کی عبوری ضمانت ملزم کے پیش ہوئے بغیر بھی سنی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالنے پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج تھا۔