اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

13 May 2024
13 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

دوران سماعت لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی کے لئے سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی عدالت پیش ہوئے تاہم 2 شریک ملزمان کے غیر حاضر ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، شریک ملزم امین کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملزم فرد جرم کی کارروائی لٹکانے کے لئے غیر حاضر ہے، آئندہ سماعت پر ملزم امین کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے جیل میں پرویز الٰہی کو ادویات فراہم کرنے کے لئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اینٹی کرپشن عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے مذاکرات پر رضامند ہوئے ہیں، صرف بااختیار مقتدر حلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں، بااختیار مقتدر حلقوں کو سابق صدر عارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے