جرم وانصاف
ایف آئی اے نےغیرقانونی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی مسافر کی کوشش ناکام بنا دی
12 May 2024
12 May 2024
(لاہور نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کی غیر قانونی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام دی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران غیر قانونی دستاویزات پر مسافر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا،ملزم نے ابرار اشرف نامی شخص کے پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم کا اصل نام وقار الحسن ہے اور وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کررہا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 40 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا ،ملزم کو بعد ازاں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔