جرم وانصاف
عوام کے محافظ لوٹ مار کرنے لگے، شہری سے ڈکیتی کرنے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
12 May 2024
12 May 2024
(لاہور نیوز) قصور میں عوام کے محافظ ہی لوٹ مار کرنے لگے، بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے میں شہری بینک سے پیسے لے کر نکلا ہی تھا کہ ایک مسلح شخص نے لوٹنے کی کوشش کی تو اس دوران شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو دبوچ لیا۔
شہریوں کے استفسار کرنے پر ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ پنجاب پولیس کا ملازم ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور اپنے پیٹی بھائی کو ساتھ لے گئی، متاثرہ شخص نے کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔