(لاہور نیوز) حکومت نے مالی بوجھ سے بچنے کے لئے باردانہ نہ خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق حکومت نے کسان اور پرائیویٹ سیکٹر کو گندم خریداری پر آزاد کر دیا، محکمہ خوراک پنجاب نے 1 لاکھ 19 ہزار باردانہ کی درخواستیں کسانوں کو واپس کر دیں، محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ سال گندم کی خریداری نہ کرنے کی تجویز دے دی۔
محکمہ خوراک پنجاب کے ذرائع نے بتایا گندم کی خریداری کے حوالے سے نئی پالیسی تیار کر لی گئی ہے، نئی پالیسی کے تحت گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک کا کردار ختم ہو جائے گا، نئی پالیسی کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سے براہ راست گندم خریدے گا، نئی پالیسی کے بعد محکمہ خوراک پر اربوں روپے سود اور سٹوریج کے اخراجات نہیں پڑیں گے۔
ذرائع محکمہ خوراک کا کہنا ہے پاسکو کے پاس 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم کیری فارورڈ موجود ہے، اس وقت سالانہ 400 ارب روپے کا بوجھ برداشت کر رہا ہے، حکومت کو گندم کی عالمی قیمت کو مدنظر رکھ کر مقامی گندم کی قیمت طے کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، نئی پالیسی کے تحت چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کئے جانے کی تجویز بھی شامل ہے، پہلے مرحلے میں گندم کی خریداری کے حوالے سے دو سال تک نئی پالیسی پر عمل کئے جانے کی تجویز ہے۔