(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو ارسال کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گلزار احمد خان، ملک سرور احمد، پرویز اقبال چیمہ، محمد نواز شاہ اور عارف رانجھا کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد محمود، محمد اکرم، سید علی ریاض، اسد عباس، زنیش افضل سمیت 24 افراد کو بھی فارغ کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عامر عمر، حفیظ الرحمٰن، مرزا کامران بیگ، آصف بٹ، عمر رشید، خرم شہزاد، نعمان سرور، ملک عبدالرزاق، نوید احمد راجا، افتخار ابراہیم، واجد رضوی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مشتاق احمد، محمد سلیم، مہناز ندیم، سجاد اقبال اور تحریم اقبال، شیبہ قیصر، عظمت علی خانزادہ، عرفان عارف شیخ کو بھی فارغ کر دیا گیا۔