اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومتی اتحاد کے مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا لگ گیا، سپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل کر دیں۔

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے معطل ہونے والے ارکان کی تعداد 27 ہے، سپیکر نے ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

سنی اتحاد کونسل نے ڈیسک بجا کر سپیکر کی رولنگ کا خیر مقدم کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

ملک احمد خان نے اپوزیشن کے مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر کو درست قرار دے دیا۔

226 ارکان کے ساتھ اسمبلی کے ایوان میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی ن لیگ کے 23 ارکان معطل ہوئے، ایوان میں ن لیگ کے حمایتی ارکان کی تعداد 203 رہ گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے