10 May 2024
(لاہور نیوز) سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سردار سلیم حیدر سے حلف لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی، جیالوں نے تقریب میں بھرپور نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے عمرہ کی ادائیگی کے باعث سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے حلف برداری دو بار ملتوی کی گئی، مسلم لیگ ن نے پی پی قیادت سے حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔