اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کسانوں کو ورکنگ کیپیٹل فراہم کرنے کیلئے آئی ایف سی کی دلچسپی خوش آئند ہے: مریم نواز

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کسانوں کو ورکنگ کیپیٹل فراہم کرنے کیلئے آئی ایف سی کی دلچسپی خوش آئند ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے کنٹری مینیجر برائے پاکستان اور افغانستان ذیشان احمد شیخ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پرائیویٹ سیکٹر انویسٹمنٹ اور بزنس پلان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں کاروباری طریقوں کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر گفتگو ہوئی، اناج کے ذخیرہ میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے پر بھی گفتگو کی گئی، خواتین اور چھوٹے کاروباری حضرات کو مالیاتی خدمات فراہم کرنے سے متعلق مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں نجی سرمایہ کاروں کے تعاون سے روزگار اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں آئی ایف سی کو سراہا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا گرین انرجی، زراعت، انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ اور ہیلتھ میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے، تکنیکی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری، فارماسیوٹیکل سیکٹر اور برآمد پر مبنی صنعتوں کی ڈویلپمنٹ میں تعاون درکار ہے۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری مینیجر برائے پاکستان اور افغانستان ذیشان احمد شیخ کا کہنا تھا ورلڈ بینک گروپ ممبر کی حیثیت سے آئی ایف سی بزنس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، پنجاب میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور اناج ذخیرہ کرنے کیلئے جدید سہولیات میں اشتراک کار جاری ہیں، آئی ایف سی مالیاتی خدمات کو خواتین اور چھوٹے تاجروں سمیت محروم کمیونٹیز کے لئے مزید قابل رسائی بناتا ہے۔

ذیشان احمد شیخ نے مزید کہا انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کئی سالوں سے پاکستان کی ترقی میں معاونت کے لئے سرگرم عمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے