اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا روٹی کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے روٹی کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دے دیا۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزارروپے سستا ہوا ہے ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 23روپے فی کلو کمی ہوئی ، آلو، پیاز کی قیمتیں بھی کم ہوئیں ، صوبے میں روٹی کی قیمت 16روپے سے بھی کم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پرفارمنس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، ہمیں ڈکٹیشن نہ دیں حکومت کو کام کرنے دیں، حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے جس پر کسی کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ طعنے دینے والے کام کرکے دکھائیں، عام آدمی کا مسئلہ یہ ہے کہ آٹا کتنے کا مل رہا ہے، اسلام آباد میں روٹی کی قیمت کیا ہوگی یہ حکومت کے بجائے کہیں اور طے ہورہا تھا، خدا کیلئے حکومت جو کام کررہی ہے اس کو کرنے دیا جائے، ورلڈ بینک کہتا ہے جی ڈی پی میں اضافہ ہوگا، پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کیا ہمیں کوئی اور بتائے گا کہ کنال روڈ پر لائٹس لگانی ہیں یا نہیں؟ کیا صرف سکوٹر دینے سے لوگ بچیوں کو چھیڑیں گے؟ ہم کسی کے کام نہیں کررہے ، مہربانی کوئی ہمارے بھی کام مت کرے۔

انہوں نے مزید کہا اگر پنجاب میں مہنگائی کم ہوسکتی ہے تو دوسرے صوبوں میں کیوں نہیں، خیبر پختونخوا کے عوام بھی سستی اشیاء  خریدنے کے حقدار ہیں، گنڈا پور نے مان لیا ہے کہ ہم بجلی چوری کرتے ہیں آپ جو کرسکتے ہیں وہ کرلیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے