09 May 2024
(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی میں جناح ہاؤس حملے سمیت دہشت گردی کے 14 مقدمات کا چالان مکمل ہو گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق سانحہ 9 مئی میں نامزد ملزمان میں سے 1058 کو گرفتار کیا گیا، جلاؤ گھیراؤ اورپرتشدد کارروائیوں کے الزام میں 7772 افراد کو نامعلوم ملزمان قرار دیا گیا، جناح ہاؤس حملے سمیت دہشتگردی کے 14 مقدمات کے چالان مکمل ہوئے، نامزد ملزمان کی تعداد 1061 تھی، 1058 کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کے مرکزی مقدمہ میں نامزد 558 تمام ملزمان گرفتار ہوئے، جناح ہاؤس حملہ میں ملوث 64 ملزمان پاک فوج کے حوالے کئے گئے، چالان دہشت گردی عدالت نمبر 1 میں جمع کروایا گیا، عسکری ٹاور حملے کا مقدمہ 82 نامزد ملزمان کے خلاف درج ہوا، تھانہ شادمان حملہ کیس میں نامزد 48 ملزمان گرفتار ہوئے، 14 ملزمان ڈسچارج کر دیئے گئے، 34 کا چالان کیا گیا۔