اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

برکت مارکیٹ:گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

08 May 2024
08 May 2024

(لاہور نیوز) برکت مارکیٹ کے علاقے میں پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار کر لیا۔

سیف سٹی نے حادثے کا رنگ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو کی ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ٹریفک سگنل پر رکنے والی گاڑی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے جان بوجھ کر پیچھے سے ٹکر ماری، ڈاکو نے حادثے کے بہانے گاڑی سے شہریوں کو باہر نکالا، گاڑی سے اترتے ہی ڈاکو نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو کے مطابق کار سواروں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی چلا دی، گولی کی آواز سن کر  گشت پر مامور ڈولفن اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے، ڈولفن اہلکاروں کو دیکھتے ہی ڈکیت نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

سیف سٹی اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ڈکیت کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا، ڈولفن فورس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے