اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد عامر قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بنوانے کیلئے پُرعزم

08 May 2024
08 May 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بنوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

محمد عامر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میری چار سال بعد قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے اور جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو اس احساس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں  اور ان کے اعتماد پر پورا اترنا چاہتا ہوں، میں خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کررہا ہوں اور مزید بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔

فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنے کا احساس شاندار ہے، میں ادھورا کام مکمل کرنا چاہتا ہوں اور میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے