(لاہور نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سینٹرل پارک کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ایونیو ون کا بھی دورہ کیا، انہوں نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت جاری اقدامات کا جائزہ لیا، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر ذیشان عثمانی اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اسد اللہ چیمہ نے بریفنگ دی۔
ایل ڈی اے ایونیو ون میں ونڈنگ پوائنٹس، واک ویز، سائیکلنگ و گرینری کے فروغ و دیگر اقدامات بارے بریفنگ دی گئی، ایونیو ون کے "کے اور ایل بلاک" میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ایل ڈی اے اپنی سوسائٹیوں میں ماحول دوست اقدامات کر رہا ہے، ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن کے رہائشیوں کے لئے سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائیں گے۔
اس موقع پر چیف ٹاؤن پلانر اظہر علی، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی کلیم یوسف، ڈائریکٹر لا عبد الرزاق اور متعلقہ افسران موجود تھے۔