07 May 2024
(لاہور نیوز) شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کیا تو بچوں سمیت بڑوں نے نہر کا رخ کر لیا۔
شہر لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، صبح سویرے ہی درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ کو پہنچ گیا، گرمی کے ستائے بچوں اور جوانوں نے گرمی سے بچنے کے لئے نہر کا رخ کر لیا، بچوں نے دوستوں کے ہمراہ نہر میں ڈبکیاں لگائیں اور گرم موسم کو خوب انجوائے کیا۔
بچوں کا کہنا تھا گرمی بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے، ترو تازہ ہونے کیلئے نہر میں نہا رہے ہیں۔
موسم کے تیور بدلتے ہی شہر کے باسی مستی میں آ گئے، بچے بھی نہر کے ٹھنڈے ٹھار پانی میں تیرتے موج مستی کرتے رہے۔