07 May 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "محفوظ خواتین" ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کے لئے ہاسٹل بنانے کاآغاز کردیا گیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ہاسٹل 200 بیڈز پر مشتمل ہو گا اورایک سال میں مکمل کیا جائیگا، سیف سٹی میں کام کرنے والی خواتین پولیس کمیونیکیشن افسران کی رہائش کے مسائل حل ہوں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ لیڈی پولیس کمیونی کیشن آفیسرز نے ہاسٹل بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی رہائش کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا،مریم نواز نے قربان لائن میں مختص کردہ جگہ پر ہاسٹل کی بنیاد رکھی تھی۔