07 May 2024
(ویب ڈیسک) چائلڈ میرج بل پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش کر دیا گیا،اس بل میں لڑکی کی شادی کی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔
سپیشل کمیٹی اس بل کو درست کرے گی، کمیٹی کے بعد یہ بل پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش ہوگا۔یہ بل چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےتیار کیا ہے ۔
محکمہ داخلہ اس بل کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے، حتمی منظوری پنجاب اسمبلی سے لی جائے گی جس کے بعد اس بل کو گورنر پنجاب کے پاس بھیجا جائے گا، ان کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا۔