07 May 2024
(لاہور نیوز) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کی بجلی کی طلب 3 ہزار 50 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (این پی سی سی) کی جانب سے لیسکو کو 2 ہزار 950 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کو 100 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی تکنیکی خرابیوں کی بھرمار کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔