07 May 2024
(لاہور نیوز) طلب کے مقابلے میں سپلائی بہتر ہونے سے برائلر کی قیمت میں 78 روپے کی بڑی کمی آگئی۔
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 470 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ زندہ برائلر کے ہول سیل پر نرخ 312 جبکہ پرچون پر 324 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں میں مرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا ہوا ، طلب کم ہونے سے قیمتیں کم ہوئیں۔