اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشتکار کیلئے بحران پیدا ہوا: بلال یاسین

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ نگران دور حکومت میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشتکاروں کیلئے بحران پیدا ہوا۔

اپنے ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ ن بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے گندم کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جو جلد رپورٹ پیش کرے گی،  حکومت رپورٹ کو پبلک کرنے اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

"صوبے میں موجود گندم اگلے پورے سال کیلئے کافی ہے"

انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا کیری فارورڈ سٹاک موجود ہے جو اگلے پورے سال کیلئے کافی ہے، نگران دور حکومت میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشتکاروں کیلئے بحران پیدا ہوا۔

صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے سستا ہوا،  20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1700 سے 1800 روپے میں دستیاب ہے،  10کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پنجاب بھر میں روٹی اور نان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر بک رہا ہے۔

 بلال یاسین نے مزید کہا کہ آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی سے عام آدمی کا بھلا ہوا،  پوری توجہ غریب آدمی کے ریلیف پر مرکوز کی اور روٹی کی قیمت کم کر کے دکھائی، صوبے کی 50 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے، غریب عوام آٹے کی قیمت میں کمی پر خوش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے