اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے قائد ڈسٹرکٹ، باب ڈسٹرکٹ اور پنڈی ڈسٹرکٹ کے بارے میں جائزہ رپورٹس اجلاس میں پیش کیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کو فیروز پور روڈ پر گرینڈ سوک سینٹر لاہور کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ  لاہورکلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سینٹرل سٹیشن قائم ہوگا جبکہ گرینڈ سوک سینٹر میں 600 شاپس اور ریسٹورنٹس قائم ہوں گے، سی بی ڈی مین بلیوارڈپر ماحول دوست بلیو روڈز بنائے گی۔

اجلاس کے دوران پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کے لئے قانون سازی کا فیصلہ  کیا گیا جبکہ آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے آئی ٹی سٹی کے لئے چین، جنوبی کوریا اور عرب کمپنیوں سے ڈیل فائنل کرنے اور  سی بی ڈی پراجیکٹ پر سال بہ سال ٹارگٹ مکمل کرنے اور پیشرفت کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت  کی۔

اجلاس میں پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سینٹرز قائم کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ سیالکوٹ میں سٹی آف سپورٹس قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے