اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر ملتوی

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب کی حلف برداری کی تقریب ایک بار پھر ملتوی کردی گئی، پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم حیدر خان نے آج شام 6 بجے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانا تھا۔

قبل ازیں پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے 2 روز قبل عہدے کا حلف اٹھانا تھا تاہم موجودہ گورنر بلیغ الرحمان کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی کر دی گئی، مسلم لیگ ن نے پی پی قیادت سے حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے، موجودہ گورنر محمد بلیغ الرحمان کی وطن واپسی کے بعد 10 مئی کو حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نئے گورنر سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو بھی شرکت کریں گی۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، جیالے، صوبائی کابینہ کے ممبران، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سمیت دیگر افراد حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے