06 May 2024
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب سے امریکی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
عمر ایوب نے امریکی سفیر سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں سینئر رہنما اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی، آئین اور قانون کی بالادستی سے ملک ترقی کرتا ہے، اگر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو تو وہ کبھی خوشحال ملک نہیں بن سکتا۔