اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ڈی ایم اے کا پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ، محکمہ موسمیات کی تردید

06 May 2024
06 May 2024

لاہور:( سامعیا سعید) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے آئندہ دنوں میں پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا جبکہ محکمہ موسمیات نے ایسے امکانات کو رد کیا ہے۔

شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، سورج کا پارہ بڑھنے سے آج کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک پہنچ گیا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے ملک کے جنوبی حصوں میں فضا ہیٹ ویو کا باعث بن سکتی ہے، پنجاب کے میدانی علاقے خاص طور پر ہیٹ ویو کی زد میں آنے کے امکانات ہیں تاہم بڑے شہروں میں خاص طور پر ہیٹ ویو کے اثرات زیادہ ہوں گے۔

 دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے ہیٹ ویو کی خبروں کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو کے کوئی امکانات نہیں تاہم 11 مئی تک گرمی کا زور برقرار رہے گا جبکہ 12 سے 14 مئی کے دوران لاہور میں ہلکی بوندا باندی کے باعث درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے