اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مالی سال 2019-20 میں ہونے والے واسا کے ترقیاتی کاموں پر اعتراضات عائد

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) مالی سال 2019-20 میں ہونے والے واسا کے ترقیاتی کاموں پر اعتراضات عائد ہو گئے۔

ماضی میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے انکوائریوں کی زد میں آنے لگے، مالی سال 2019-20 میں ہونے والے واسا کے ترقیاتی کاموں پر اعتراضات اٹھا دیئے گئے، واسا کے مختلف ٹاؤنز کی طرف سے ٹھیکیداروں کو زیادہ ادائیگیاں کی گئیں، ڈائریکٹر کنسٹرکشن ون ، ٹو، ڈائریکٹر پی اینڈ ایس، ڈائریکٹر ایڈمن بھی انکوائری کی زد میں آ گئے، ڈائریکٹر او اینڈ ایم گنج بخش، راوی ٹاؤن ، اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن پر بھی انکوائری ہو گی۔

دستاویز کے مطابق الزامات عائد کئے گئے کہ علامہ اقبال روڈ اور نشتر ٹاؤن کے ترقیاتی کاموں میں مٹیریل کا استعمال کوالٹی کے مطابق نہ تھا، مین ہول تعمیر کرنے میں اینٹوں کا استعمال کوالٹی کے مطابق نہیں کیا گیا، سیوریج بچھانے کیلئے ریت کا استعمال محکمہ ہاؤسنگ کے قوانین کے مطابق نہ تھا، منصوبے کی تکمیل کے بعد سکریپ کی نیلامی نہ کرکے سرکاری خزانے کو پانچ کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

ترقیاتی کاموں میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر تحقیقات شروع کر دی گئیں، واسا کے 10 ڈائریکٹوریٹس کے آڈٹ پیراز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے