04 May 2024
(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے 9 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد وسیم کو ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان، پرویز اختر جتوئی کو ایس ڈی پی او منچن آباد بہاولنگر، فیاض احمد کو ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر، غازی قیصر عباس کو ایس ڈی پی او شاہ کوٹ سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طارق رانجھا ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خوشاب، محمد اکرم ایس ڈی پی او موسیٰ خیل میانوالی، اظہر رضا گیلانی ڈی ایس پی اے وی ایل ایس ملتان، احمد عثمان ڈی ایس پی لیگل انویسٹی گیشن ll لاہور، غازی محمد حیات کو ڈی ایس پی پی ایچ پی ڈیرہ غازی خان لگا دیا گیا ہے۔