اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات پر سعودی قیادت کے مشکور ہیں: وزیراعظم

03 May 2024
03 May 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات پر پوری قوم ان کی شکرگزار ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا، وزیرِ اعظم نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ دورہ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں ، سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی، جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اسکی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہونگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں ، پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے