03 May 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، متعدد ایجنٹس گرفتار ہو گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے، محکمہ پاسپورٹ کی زیر نگرانی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
لاہور میں گارڈن ٹاؤن ، شادمان اور شاہدرہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر متعدد ایجنٹوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹوں کے دفاتر بھی مسمار کر دیئے گئے۔