اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گندم کے معاملے پروزیراعظم انکوائری کروارہے، جلد حقائق سامنے آئیں گے :عظمیٰ بخاری

03 May 2024
03 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا گندم ایشو سے کوئی لینا دینا نہیں ، گندم کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف انکوائری کروارہے ہیں جلد تحقیقات قوم کے سامنے آئیں گی۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ گلگت میں  افسوسناک واقعہ ہوا جہاں  20افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتی ہوں، خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث بہت تباہی ہوئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 6ٹرکوں میں امدادی سامان بھیجا جارہا ہے، یہ 6امدادی ٹرک خیبرپختونخوا کے 2500متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تکالیف سانجھی ہوتی ہیں، بارشوں اور نامساعد حالات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے آج تک صرف گالیاں دی ہیں یا دھمکیاں، آج تک نہیں سنا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی پراجیکٹ شروع کیا ہو، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 38منصوبے بتاسکتی ہوں، ایئر ایمبولینس کو پہلے تنقید کا نشانہ بنایا پھر کہا ہم بھی شروع کریں گے، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو دریا پار کرنے کیلئے پل نہیں ملے، وہاں کے لوگ آج تک ڈولیوں میں سفر کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اڈیالہ کے مکینوں کی بہت فکر ہے، اڈیالہ کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے لوگوں کی بھی فکر کریں، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو ریلیف دینا بھی آپ کی ذمہ داری ہے، پنجاب نے ایک بار پھر بڑا بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے، یہ سامان ہم خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو نہیں بھیج رہے، پہلے بھی جب آتشزدگی کا واقعہ ہوا تھا تو وہ گھر کے لان میں کرکٹ کھیل رہے تھے، اب نان بائیوں کونہیں، ہمیں ہڑتال پر چلے جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب تو 20کلوآٹے کے تھیلے پر 800روپے اور کمی ہوگئی ہے، پٹرول بھی 5روپے سستا ہوگیا ہے، ہم کاشتکاروں کو استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں تمام حکومتوں کو انکے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، تمام فیصلے میاں نوازشریف کی مرضی سے ہورہے ہیں ، پنجاب اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہو جائے گا، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق پولیس اور تمام سکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles