02 May 2024
(لاہور نیوز) لاہور کی ایڈیشنل عدالت نے پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر نواز کے تبادلے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج نے کی۔ جس کے فوری بعد عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک رپورٹ طلب کی تھی۔
یاد رہے کہ 25 اپریل کو پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر پولیس کا یونیفارم پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی گئی ہے۔