اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارت کے میچز راولپنڈی میں کرانے کی تجویز

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو پر کرانے کی تجویز سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا جس میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو پر رکھنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی کی بنا پر پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے میچز ایک شہر راولپنڈی میں کرانے کی تجویز دی ہے تاکہ انہیں زیادہ نقل و حرکت سے بچایا جا سکے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی کے آئی سی سی کو بھیجے جانے والے جواب کا انتظار ہے۔

پی سی بی کی تجویز کے بعد پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی شیڈول پر اب آئی سی سی دیگر ملکوں سے فیڈ بیک لے گا، ایونٹ کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے، آئی سی سی کا میگا ایونٹ فروری 2025ء میں شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے