اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

02 May 2024
02 May 2024

(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیشنل سلیکشن کمیٹی دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا آج اعلان کرے گی، انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ منتخب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جارح مزاج بیٹر عثمان خان کو مزید مواقع دیئے جانے کا امکان ہے، محمد رضوان پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور وہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

منتخب سکواڈ کا مختصر تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا، تین روزہ تربیتی کیمپ 4 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیمپ کی نگرانی کریں گے، کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی جائے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم 7 مئی کو غیرملکی دورے پر روانہ ہو گی، آئرلینڈ کیخلاف پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10، دوسرا 12 اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد 4 ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گی، قومی ٹیم کا انگلینڈ کے ساتھ پہلا میچ 22، دوسرا 25، تیسرا 28 اور چوتھا 30 مئی کو ہو گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف میچز کے بعد متوقع ہے، حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے، فاسٹ باؤلر کندھے کی انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے