اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی رینکنگ: ون ڈے میں بابر کی بادشاہت، ٹی ٹوئنٹی میں رضوان کا تیسرا نمبر

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام فارمیٹس کے بیٹر اور باؤلرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک درجہ ترقی حاصل کر لی جبکہ ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان کی بادشاہت برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 5 ویں سے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، پاکستان کے ہی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بابر اعظم سے ایک درجہ اوپر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم 5 ویں اور نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 7 درجے ترقی کے بعد 18 ویں پوزیشن پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی کی باؤلنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے شاہین آفریدی 3 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں، آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے شاداب خان 10 ویں پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے شبمن گل دوسری اور ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے