01 May 2024
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 83 اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی فہرست سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔
شمولیت تسلیم ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔