اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں عوامی رکشہ یونین کی یوم مزدور کے حوالے سے احتجاجی ریلی

01 May 2024
01 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں عوامی رکشہ یونین نے یوم مزدور کے حوالے سے لبرٹی چوک سے احتجاجی ریلی نکالی۔

لبرٹی چوک سے عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، رکشہ ڈرائیوروں نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا، ٹرانسپورٹر بجاش خان نیازی  بھی موجود تھے۔

چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ یوم مزدور پر افسروں کو چھٹی ہے جبکہ مزدور روزی کمانے کیلئے باہر ہیں، کسٹمز حکام نے بزرگ رکشہ ڈرائیور کو منشیات فروشی کے الزام میں ناجائز گرفتار کروایا، اعلان کرتے ہیں کہ جلد کسٹم ہاؤس کا گھیراؤ کرنے آ رہے ہیں۔

رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہماری فلاح و بہبود کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے، مزدور اگر ایک دن بھی کام نہ کرے تو اسکے گھر میں فاقے پڑ جاتے ہیں۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹر بجاش خان نیازی نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن پر حکومت کو محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کا اعلان کرنا چاہئے تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے