اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اب اقوام متحدہ، اسلامی دنیا کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنا ہو گی، مولانا فضل الرحمان

01 May 2024
01 May 2024

(لاہور نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر حقائق سے توجہ ہٹائی جاتی ہے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اب اقوام متحدہ، اسلامی دنیا کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنا ہو گی۔

قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کامیاب کانفرنس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، فلسطین سے آئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تاریخ میں اسرائیل کا بطور ریاست کوئی وجود نہیں تھا، ظلم یہ ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کیا، بانی پاکستان نے اسرائیل کے خلاف پہلا ردعمل دیا تھا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حرمین شریفین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، ہم نے فلسطین کو یقین دلایا ہے مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 21 مارچ کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے، اسرائیل کے جنگی جرائم میں یورپ، امریکا شامل ہے، امریکا خود انسانی حقوق کا قاتل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے