گندم درآمد سکینڈل، نگران حکومت کے دور میں گندم درآمد کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی
(لاہور نیوز) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت ہو گئی، وزیراعظم کی جانب سے بنائی جانے والی انکوائری کمیٹی کو تفصیلات موصول ہونا شروع ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی سفارش پر نجی شعبے کو گندم درآمد کی کھلی چھوٹ دی گئی، گندم کے ٹریڈرز نے اربوں روپے کا کھیل کھیلا، کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی چھوٹ بھی دی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران وزیراعظم کی منظوری ملنے کے بعد وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے سمری ارسال کی، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے وزارت تجارت اور ٹی سی پی کی اہم تجاویز کو نظرانداز کیا، منظم منصوبے کے تحت اضافی گندم درآمد ہوئی جس سے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاسکو اور صوبائی محکمے مطلوبہ ہدف 7.80 کے بجائے 5.87 ملین ٹن گندم خرید سکے، 28.18 ملین ٹن گندم پیدا ہوئی، 2.45 ملین ٹن درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔