اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خدمت کرنے والی حکومت کنٹینرز کا مثبت استعمال کرتی ہے: مریم نواز

01 May 2024
01 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خدمت کرنے والی حکومت کنٹینرز کا مثبت استعمال کرتی ہے، سب کو پتہ ہے آج سے پہلے کنٹینرز کا استعمال جلاؤ، گھیراؤ میں ہوتا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بہاولپور میں پہلے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کر دیا، مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری بھی مریم نواز کے ساتھ تھیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکلنا پڑتا ہے، کام کرنا پڑتا ہے، مخالفین بھی کوئی اچھا کام کریں تاکہ ان کا بھی ٹک ٹاک بنے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ 2 ہفتے میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے جا رہے ہیں، ایئر ایمبولینس امیروں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہو گی، عوام کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچائیں گے، 6 ہفتے میں نواز شریف اور میرے خواب کی تکمیل ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال بہاولپور کے دیہی علاقوں میں پہنچے گا، گاؤں کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، کلینک کی طرح فیلڈ ہسپتال میں تمام سہولیات دی گئی ہیں، فیلڈ ہسپتال میں زچہ بچہ کی بھی سہولت موجود ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں 100 سے زائد موقع پر فری ادویات فراہم کی جائیں گی، اس ہسپتال میں ہیلتھ ورکرز بھی موجود ہوں گی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیہی علاقہ کی خواتین سے بھی ملاقات کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے