01 May 2024
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کو ایک اور جھٹکا، سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعدیہ سہیل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑی ہے ، پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے تحریری آگاہ کر دیا۔
واضح رہے کہ سعدیہ سہیل نے گزشتہ برس کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔