01 May 2024
(لاہور نیوز) خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے لیگی قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جاتی امرا رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔